امید ہے پرویز الٰہی سانحہ ماڈل ٹاؤن کے انصاف کے لیے اقدامات کریں گے،خرم نواز گنڈاپور

پاکستان عوامی تحریک کی سنٹرل ورکنگ کونسل کے اجلاس میں سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے تحریک انصاف پنجاب کا اقتدار ملنے پر سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے ورثا کے ساتھ ہونے والی نا انصافی کے ازالے کیلئے اپنا کردار ادا کرے گی اور وزیر اعلیٰ چودھری پرویز الٰہی سانحہ ماڈل ٹاؤن کے انصاف کے لیے اقدامات کریں گے۔

بیلنس کرنے کے نام پر عدالتی فیصلے ہوں گے تو نظام کیسے چلے گا؟عطاء اللہ تارڑ

سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ملوث پولیس افسران اور سول بیوروکریٹس کو عہدوں سے ہٹایا جائے اورشریف برادران کے دور حکومت میں پاکستان عوامی تحریک کے کارکنان پر درج کی جانے والی جھوٹی ایف آئی آرز ختم کی جائیں۔

 

دفتر پہنچنے سے پہلے ہی پرویز الہیٰ نے گوگی بچاؤ مہم شروع کر دی

 

انہوں نے کہاکہ ہم توقع رکھتے ہیں کہ جے آئی ٹی پر سٹے آرڈر ختم کروانے کیلئے قانونی محاذ پرپنجاب حکومت شہدائے ماڈل ٹاؤن کے ورثا کے شانہ بشانہ کھڑی ہو گی اورماضی کی غلطیوں کا ازالہ کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے ملک کا سب سے بڑا صوبہ آئینی و سیاسی بحران سے باہر نکلے گا اور عوام کوریلیف ملے گا۔

انہوں نے مزید کہاکہ سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے معاشی بحران سنگین ہو چکا ہے۔مہنگائی،بے روزگاری کی وجہ سے عوام بہت پریشان ہیں۔اجلاس میں بریگیڈیئر (ر) اقبال احمد خاں،راجہ زاہد محمود،نوراللہ صدیقی،جواد حامد، رانا محمد ادریس،شہزاد رسول،عرفان یوسف، حاجی اسحاق،شہزاد رسول،منصور قاسم اعوان،الطاف رندھاوا،سردار عمر دراز، رانا نفیس حسین سدرہ کرامت،عائشہ شبیر نے شرکت کی۔

Comments are closed.