عمر ایوب کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر احتجاج

umer ayub

اسلام آباد: اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب نے اڈیالہ جیل کے باہر پی ٹی آئی کے رہنما سینیٹر شبلی فراز، احمد خان بچھر، اور روف حسن کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔ انہوں نے اس صورتحال پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا، "ہم چار گھنٹے یہاں کھڑے رہے، لیکن ہمیں ملنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ جتنی مشینری ہے، وہ ریاست کے اوزار ہیں۔عمر ایوب نے واضح کیا کہ "یہاں کھڑے پبلک کے نمائندے ریاست ہیں، اور آئین و قانون کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ ہفتہ کو ملک بھر میں احتجاج ہوگا اور جمعہ کو سپریم کورٹ کے سامنے وکلاء بھی احتجاج کریں گے۔ انھوں نے مزید کہا، "اڈیالہ میں کرنل آئی ایس آئی، ایم آئی، ایف آئی یو کو ہم یہ پیغام دیتے ہیں کہ ہوش کے ناخن لیں۔ آپ کا کام دہشت گردی کو کنٹرول کرنا اور ملک دشمنوں کے خلاف جانا ہے۔ ہم عوام کے نمائندے ہیں، ہمیں عوام نے منتخب کیا ہے۔عمر ایوب کی یہ گفتگو اس بات کا اشارہ ہے کہ سیاسی بے چینی اور آئینی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری ہیں، جس کے خلاف اپوزیشن متحرک ہے۔

Comments are closed.