میہڑ:تین افرادکے مقدمہ قتل کی سماعت کرنے والے جج کا اچانک تبادلہ ،کئی شکوک و شبہات پیداہونے لگے۔ام رباب

تین بے گناہ قتل ہونے والے افراد کی وارث ام رباب چانڈیو کی پریس کانفرنس

میہڑ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمنظورعلی جوئیہ)تین بے گناہ قتل ہونے والوں کی وارث ام رباب چانڈیو کی پریس کانفرنس
ہمارے تین قتل ہونے والے بیگناہوں کے مقدمہ سماعت کرنے کرنیوالے جج حافظ عطاللہ کا دادو سے تبادلہ کردیا گیا ہے،ام رباب کاکہنا تھاکہ ہم قانون کے احترام کرنے والے ہیں اورہمیں عدالتوں پراعتماد بھی ہے ،اس وقت ہمارے قتل ہونے والے تین افراد کا مقدمہ عدالت میں زیرسماعت ہے، جج حافظ عطاللہ ہمارے اس کیس کومکمل سمجھ گیاتھا،اس اچانک اس طرح اچانک تبادلہ سے کئی شکوک وشبہات پیدا ہوگئے ہیں

ام رباب چانڈیوکاکہنا تھاکہ اگرپورے سندھ کی عدلیہ کے ججزکے تبادلے ہوتے تو ہمیں بھی کوئی فکرلاحق نہ ہوتی اور نہ ہی کوئی اعتراض ہوتالیکن پورے سندھ میں صرف ایک جج کاتبادلہ سے کئی سوالیہ نشان لگ گئے ہیں،ہمارے تین افراد کوقتل ہوئے چھ سال گذرگئے ہیں،قتل کے مقدمہ کی سماعت کرنے والے جج کاتبادلہ اس کیس کوالتواء میں ڈالنے کی کوشش ہے ،

ام رباب چانڈیونے کہاچھ سال کاعرصہ بیت گیاہے نہ ہی ہم نے صبرکادامن چھوڑا ہے نہ ہی قانون ہاتھ،ہمیں یقین ہے عدلیہ ایک دن ضرور انصاف کرے گی،سرداراس واقعہ میں ملوث ہیں ،ہم کسی بھی صورت میں اپنے مقدمہ سے دستبردار نہیں ہوں گے،

ام رباب چانڈیونے چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ اپیل کی ہے کہ میرے اس مقدمہ کو التواء کاشکارہونے بچایا جائے اس مقدمہ کی سماعت کرنے والے جج حافظ عطاللہ کو دوبارہ دادو میں انہیں واپس اپنی سیٹ پر تعینات کیا جائے۔

Leave a reply