اسلام آباد: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے عمرہ کرایوں میں فوری کمی کا اعلان کر دیا۔
باغی ٹی وی: ترجمان پی آئی اے اطہر حسن اعوان نے جمعہ کو بتایا کہ قومی ایئر لائنز پی آئی اے نے عمرہ زائرین کے کرایوں میں فوری طور پر 7 ہزار روپے کمی کر دی ہے ،ترجمان پی آئی اے کے مطابق عمرہ کرایوں میں کمی کے بعد لاہور، اسلام آباد، سیالکوٹ، پشاور، ملتان اور فیصل آباد سے جدہ کے لیے دو طرفہ عمرہ کرایہ 87000 روپے علاوہ ٹیکس ہو گیا جبکہ کراچی اور کوئٹہ سے عمرہ کرایہ 79000 روپے علاوہ ٹیکس ہو گیا۔
ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ یہ کرائے فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے، پی آئی اے عمرہ زائرین کی سہولیات میں ہمیشہ پیش پیش رہتی ہے۔