اقوامِ متحدہ کے ایمرجنسی ریلیف کوآرڈینیٹر ٹام فلیچر نے پاکستان میں حکومت کی قیادت میں جاری سیلابی امدادی کارروائیوں کے لیے مرکزی ایمرجنسی ریسپانس فنڈ (سی ای آر ایف) سے 50 لاکھ ڈالر مختص کرنے کا اعلان کیا ہے۔
اقوامِ متحدہ کے انفارمیشن سینٹر کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق، ان فنڈز کے ذریعے اقوامِ متحدہ کی ایجنسیاں اور شراکت دار فوری طور پر 40 لاکھ متاثرہ افراد کو زندگی بچانے والی امداد فراہم کر سکیں گے۔ ان میں 20 لاکھ سے زائد وہ لوگ بھی شامل ہیں جو گھروں سے بے دخل ہو کر بلند مقامات پر پناہ لینے پر مجبور ہوئے۔امدادی پیکج میں محفوظ پینے کا پانی، خوراک، پناہ گاہ، حفظانِ صحت کی کٹس، مچھر دانیاں، طبی سہولیات، نفسیاتی معاونت اور ہنگامی نقد امداد شامل ہے۔
پاکستان میں اقوامِ متحدہ کے انسانی امداد کے کوآرڈینیٹر محمد یحییٰ نے کہا کہ پاکستانی حکومت نے بروقت انخلا اور لوگوں کی جانیں بچانے میں شاندار کردار ادا کیا، تاہم کمیونٹیز اب بھی مشکلات کا شکار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ فنڈز حکومت اور مقامی این جی اوز کے ذریعے متاثرہ خاندانوں کو فوری ریلیف فراہم کرنے میں مددگار ہوں گے۔
یہ 50 لاکھ ڈالر، انسانی امداد کے رابطہ دفتر (او سی ایچ اے) کی طرف سے پہلے دیے گئے 6 لاکھ ڈالر کے علاوہ ہیں، جو بنیادی اور زندگی بچانے والی امداد کے لیے مختص کیے گئے تھے۔
ایشیا کپ 2025: بھارتی کپتان محسن نقوی سےمصافحہ کرنے پر غدار قرار
قطر پر اسرائیلی حملے پر اقوامِ متحدہ کی شدید مذمت