غزہ : اسرائیلی فوج نے خان یونس میں اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسی کے مرکز پر بم برسا دئیے۔
باغی ٹی وی:غیرملکی میڈیا کےمطابق اس حملے میں عمارتوں میں آگ لگ گئی اور بڑی تعداد میں لوگ ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں امدادی ایجنسی کےمرکز پرگرنےوالےبموں میں 9 فلسطینی شہید ہوگئےاور کئی زخمی ہیں اسرائیلی فوج نے 24 گھنٹوں میں مزید 250 فلسطینیوں کو شہید کردیا جب کہ جبالیہ کیمپ میں بھی رہائشی عمارت کو تباہ کردیاگیا۔
غزہ کی پٹی میں ’اونروا‘ کے ڈائریکٹر تھامس وائٹ نے کل بدھ کو اعلان کیا کہ اقوام متحدہ کے ادارے سے وابستہ ایک مرکز میں دسیوں ہزار بے گھر افراد موجود ہیں، اس پر بمباری کی گئی جس کے نتیجے میں بڑی تعداد میں ہلاکتیں ہوئی ہیں۔
سپریم کورٹ نے ثنا اللہ مستی خیل کو الیکشن لڑنے کی اجازت دیدی
تھامس وائٹ نے "ایکس” پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں کہا کہ خان یونس میں لڑائی شدت اختیار کر رہی ہے ایجنسی سے منسلک ایک تربیتی مرکز جس میں 10,000 بے گھر افراد رہائش پذیر ہیں پربھی بمباری کی گئی ہےجس کے نتیجے میں عمارتوں میں آگ لگ گئی ہے اور بڑی تعداد میں انسانی جانی نقصان ہوا ہے، اسرائیلی فوج دو دن سے مرکز تک محفوظ رسائی کو روک رہی ہے اور لوگ ایجنسی سینٹر کے اندر پھنس گئے ہیں۔
اقوام متحدہ کی ایجنسی (یو این آر ڈبلیو اے) کے کمشنر جنرل نے کہا کہ بدھ کے روز جنوبی غزہ کی پٹی میں خان یونس میں ایجنسی کی پناہ گاہ کو نشانہ بنانے والے حملے میں جنگ کے اصولوں کی "صاف خلاف ورزی” کی گئی ہے۔
فیلپ لازارینی نی ’ایکس‘ پلیٹ فارم پر لکھا کہ پناہ گاہ پر حملہ جنگ کے بنیادی اصولوں کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے اور ہم اس کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں”۔
والدین نے بلڈ کینسر میں مبتلا 5 سالہ بچہ صحتیابی کیلئے گنگا میں ڈبو نے …
اسرائیل کیجانب سے خان یونس سے لاکھوں فلسطینیوں کو جبری بے دخلی پر مجبور کردیا گیا ہے،علاوہ ازیں فلسطینی مزاحمت کاروں نے بھی جوابی وار کیے جس میں کئی اسرائیلی فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے، فلسطینی مزاحمت کاروں کے حملوں میں ایک اسرائیلی ڈرون طیارہ جب کہ کئی ٹینک اور بلڈوزر تباہ ہوئے۔
دوسری جانب شمالی غزہ میں بدترین غیرانسانی صورتحال پر بھوک سے 5 لاکھ فلسطینیوں کی جان کو خطرات لاحق ہوگئے ہیں، ادھر اٹلی نے غزہ میں اسرائیلی حملوں میں زخمی 100 فلسطینی بچوں کا علاج کرانےکا اعلان کیا ہے۔