اقوام متحدہ کو اپنے قیام کے مقاصد کی عکاسی بہتر انداز میں کرنا چاہیے،ترک صدر

غیر ملکیوں سے نفرت، نسل پرستی اور اسلاموفوبیا نئے بحران کی شکل اختیار کرگئے ہیں۔
0
43
Erdogan

انقرہ: ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل عالمی امن کی ضامن نہیں رہی بلکہ 5 مستقل ارکان کا میدانِ جنگ بن گئی ہے۔

باغی ٹی وی: اقوام متحدہ (یو این) جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کو اپنے قیام کے مقاصد کی عکاسی بہتر انداز میں کرنا چاہیے، امن کے قیام کیلئے نئی حکمت عملی اور ایجنڈے کی ضرورت ہے۔

ترک صدر کا کہنا تھا کہ یوکرین جنگ کو مذاکرات کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے، جنگ میں کوئی فاتح نہیں ہوتا، امن میں کوئی شکست نہیں کھاتا،غیر ملکیوں سے نفرت، نسل پرستی اور اسلاموفوبیا نئے بحران کی شکل اختیار کرگئے ہیں۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 78 واں اجلاس آج سے شروع ہو گا

اپنے خطاب میں ترک صدر رجب طیب اردوان کا کہنا تھا کہ نگورنو کاراباخ، آذر بائیجان کا علاقہ ہے، ترکیہ فلسطینی عوام کے جائز حقوق کی جدوجہد کیلئے ان کی حمایت جاری رکھے گا۔

واضح رہے کہ جنرل ڈیبیٹ منگل 19 ستمبر کو صبح نو بجے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس کے خطاب کے ساتھ شروع ہواتھا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر ڈینس فرانسس جنرل اسمبلی کے اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں-

کینیڈا نے بھارتی خفیہ ایجنسی را کےسربراہ کو ملک بدر کر دیا گیا

دنیا بھر سے 140 سے زائد رہنما اور ریاستی نمائندے خطاب کریں گے ، پاکستان کی نمائندگی کے لیے وزیراعظم انوار الحق نیویارک پہنچ گئے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ 22 ستمبر کو جنرل اسمبلی اجلاس سےخطاب کریں گے ،دیرینہ روایت کے مطابق اقوام متحدہ کی78 ویں جنرل اسمبلی سے پہلا خطاب برازیل کے نمائندے کا ہوگا جبکہ اقوام متحدہ کے میزبان ملک کے طور پر دوسرا خطاب امریکی نمائندے کا ہوگا۔

گوشت کا کھانے میں کم استعمال کرکے موسمیاتی تغیر میں کمی لائی جا سکتی ہے،تحقیق

Leave a reply