اقوام متحدہ کی تاریخ میں پہلی بار تمغے کے اعزاز کیلئے ملٹی نیشنل جوائنٹ میڈل پریڈ کا انعقاد، پاک فوج دستے کی بھی شرکت

اقوام-متحدہ-کی-تاریخ-میں-پہلی-بار-تمغے-کے-اعزاز-کیلئے-ملٹی-نیشنل-جوائنٹ-میڈل-پریڈ-کا-انعقاد،-پاک-فوج-دستے-کی-بھی-شرکت #Baaghi

اقوام متحدہ کی تاریخ میں پہلی بار تمغے کے اعزاز کیلئے ملٹی نیشنل جوائنٹ میڈل پریڈ کا انعقاد، پاک فوج دستے نے بھی شرکت کی-

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق کانگو میں اقوام متحدہ کے اسٹیبلائزیشن مشن کے فورس کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل مارکوس افونسو دا کوسٹا نے جمہوریہ کانگو میں پاک فوج کے دستے کے ہیڈ کوارٹرز میں منعقدہ ملٹی نیشنل جوائنٹ میڈل پریڈ کا معائنہ کیا-

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق اقوام متحدہ امن مشن میں پاک فوج کثیر تعداد رکھنے والی کلیدی فوج ہے اقوام متحدہ کی تاریخ میں پہلی بار ، اقوام متحدہ کے تمغے کے اعزاز کے لیے ملٹی نیشنل جوائنٹ میڈل پریڈ کی تقریب منعقد کی گئی جس میں چین ، انڈونیشیا اور یوراگوئے کے یونٹس نے پاکستانی دستے کے ساتھ شرکت کی۔

آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ پریڈ کے دوران پاک فوج کے امن دستوں نے چیلنجنگ ٹاسک کا مظاہرہ کیا جبکہ امن مشن اورانسانی خدمات کے اعتراف میں اہلکاروں کیلئے یواین میڈلزکا اعلان بھی کیا گیا غیر مسلح جنگی مشقیں ، ثقافتی شو کی نمائش اقوام متحدہ کے ماحول میں کثیر القومی ثقافت کو فروغ دینے کے لیے بھی تقریب کا حصہ تھیں جبکہ فوجی بینڈز نے بھی مسحور کن دھنیں بکھیریں-

روایت کو زندہ رکھتے ہوئے ، پاکستانی امن دستوں نے تنازع زدہ علاقوں میں امن قائم کرنے کے چیلنجنگ کام کرتے ہوئے ہمیشہ اپنے آپ کو ممتاز کیا ہے –

رنگا رنگ تقریب میں بڑی تعداد میں فوجی اور سویلین معززین نے بھی شرکت کی ایونٹ کے انعقاد کو مشن ہیڈ کوارٹر ، فورس کمانڈر اور اقوام متحدہ حکام نے سراہا ہے۔

Comments are closed.