اسرائیل نے لبنان میں دو اقوام متحدہ کے امن اہلکاروں پر فائرنگ کی تصدیق کرتے ہوئے اسے خراب موسم کے باعث غلط شناخت کا نتیجہ قرار دیا ہے۔ تاہم اقوام متحدہ نے اس وضاحت کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ عمل سلامتی کونسل کی قرارداد 1701 کی سنگین خلاف ورزی ہے۔
گلف نیوز کے مطابق اسرائیلی فوج نے کہا کہ امن اہلکاروں کو جان بوجھ کر نشانہ نہیں بنایا گیا اور معاملہ سرکاری رابطہ چینلز کے ذریعے حل کیا جا رہا ہے۔ دوسری جانب یو این آئی ایف آئی ایل نے بتایا کہ اسرائیلی مرکوا ٹینک کی ہیوی مشین گن کی گولیاں امن دستوں کے چند میٹر فاصلے سے گزریں۔یو این نے اسرائیل سے مطالبہ کیا کہ وہ امن مشن کے قریب کسی بھی جارحانہ کارروائی سے گریز کرے، کیونکہ اس کے اہلکار خطے میں استحکام کے لیے کام کر رہے ہیں۔ اکتوبر 2023 کے بعد جنوبی لبنان میں اقوام متحدہ کے مقامات متعدد بار نشانہ بن چکے ہیں، جب کہ اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی کے باوجود سرحدی کشیدگی برقرار ہے
ایئر کارگو کی ترسیل،پی آئی اے اور بنگلہ دیش بیمان کا تاریخی معاہدہ
اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا فیصلہ جاری








