اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل کی موجودگی میں کشمیریوں سے یکجہتی کے لئے حریت کانفرنس نے کیا مظاہرہ

0
37

اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل کی موجودگی میں کشمیریوں سے یکجہتی کے لئے حریت کانفرنس نے کیا مظاہرہ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کی توجہ مقبوضہ کشمیر کی طرف مبذول کرانے کے لئے حریت کانفرنس نے اسلام آباد میں مظاہرہ کیا، مظاہرے میں بھارت مخالف نعرے بازی کی گئی.

مظاہرے میں مقبوضہ کشمیر کے دیرینہ حل طلب مسلے کو کشمیری عوام کے امنگوں کے مطابق حل کر نے پر زور دیا گیا،مظاہرے کا مقصد سکرٹری جنرل اونتینو گوتریس کو بھارت کی طرف سے سیز فائر لائن پر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری سے متاثرہ علاقوں کی حالت زار سے بھی آگاہ کرنا ہے

مظاہرے سے حریت رہنما الطاف وانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری آج پاکستان کے دارالحکومت میں ہیں ،یہ ایک خوش آئیند بات ہے کہ سیکرٹری جنرل یہاں ہمارے پاس آئے ہیں جس طرح کل شاہ محمود قریشی صاحب نے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے، ہم شاہ محمود قریشی صاحب کے اس بیان کی بھرپور حمایت کرتے ہیں ، ہم شاہ محمود قریشی کے کشمیر سے متعلق بیان کو خوش آئیند قرار دیتے ہیں،کشمیر میں آج 197 روز سے لاک ڈاؤن ہے سب کچھ بند ہے ، کنٹرول لائن کی صورتحال نہایت کشیدہ ہے ، ہم اقوام متحدہ سے اپیل کرتے ہیں کہ مسئلہ کشمیر پر حرکت میں آئے اور اپنا کردار ادا کرے ،

سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل ر حمید گل کی صاحبزادی عظمیٰ گل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاست جموں و کشمیر میں آگ و خون کی ہولی جاری ہے اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری اسلام آباد آئے ہیں ،ہم اقوام متحدہ کا احترام کرتے ہیں جس طرح اقوام متحدہ نے کردار ادا کرنا تھا نہیں کیا ،موجودہ صورتحال میں ہمیں اقوام متحدہ سے کوئی امید نہیں ہے

Leave a reply