اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ جنگ بندی منصوبے کا خیر مقدم کیا ہے۔

ایک بیان میں انتونیو گوتریس نے کہا کہ امن کے لیے عرب اور مسلم ممالک کا کردار قابل تعریف ہے اور معاہدے کے نفاذ کے لیے تمام فریقوں کا پُرعزم ہونا ضروری ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ ہماری اولین ترجیح غزہ تنازع سے پیدا ہونے والی انسانی تکالیف کو کم کرنا ہے، اس کے لیے فوری جنگ بندی اور بلا رکاوٹ انسانی امداد کی رسائی یقینی بنائی جانی چاہیے۔

اقوام متحدہ کے سربراہ نے زور دیا کہ غزہ سے تمام یرغمالیوں کی فوری اور غیر مشروط رہائی ہونی چاہیے، تاکہ یہ اقدامات دو ریاستی حل کے لیے سازگار حالات پیدا کر سکیں۔انتونیو گوتریس نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کی کوششوں میں بھرپور کردار ادا کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔

سعودی عرب کا مغربی کنارے کو اسرائیل میں شامل کرنے کی مخالفت کا اعادہ

ایشیا کپ ٹرافی کا تنازع: محسن نقوی کا بھارتی بورڈ کو دوٹوک جواب

امریکا نے درجنوں ایرانی شہریوں کو ملک بدر کر دیا

غزہ امن منصوبہ: پاکستان فوج بھیجنے سے متعلق فیصلہ اعلیٰ قیادت کرے گی، اسحٰق ڈار

Shares: