اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے غزہ سے اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کا خیرمقدم کیا ہے۔

جاری کردہ بیان میں انتونیو گوتریس نے تمام فریقوں پر زور دیا کہ وہ اس پیش رفت کو آگے بڑھائیں اور جنگ بندی معاہدے کے تحت اپنے وعدوں پر مکمل عمل کریں۔ سیکریٹری جنرل نے کہا کہ جن اسرائیلی یرغمالیوں کو آزادی ملی ہے، یہ ایک مثبت قدم ہے، تاہم غزہ میں ہلاک ہونے والے یرغمالیوں کی لاشیں بھی واپس کی جانی چاہئیں۔

واضح رہے کہ غزہ امن معاہدے کے تحت آج 20 اسرائیلی یرغمالیوں کے بدلے 1700 سے زائد فلسطینی قیدیوں کی رہائی کا عمل شروع ہو گیا ہے۔عرب میڈیا رپورٹس میں بتایا جا رہا ہے کہ حماس اور اسرائیل کے درمیان یرغمالیوں اور قیدیوں کے تبادلے کے لیے ریڈ کراس کی گاڑیاں غزہ کے علاقے دیرالبلاح پہنچ گئی ہیں،غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق فلسطینی قیدی اسرائیلی جیلوں سے بسوں میں سوار ہو کر روانہ ہو گئے ہیں

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر 7 یرغمالیوں کو رہا کیا گیا ہے، رہائی پانے والے اسرائیلی یرغمالیوں کو ریڈ کراس کے سپرد کر دیا گیا ہے، حماس نے بھی 7 اسرائیلی یرغمالیوں کو ریڈ کراس کے سپرد کرنے کی تصدیق کر دی ہے۔

کسی بیرونی مشورے کی ضرورت نہیں،پاکستان کا طالبان بیانات پر سخت ردعمل

میکسیکو میں طوفانی بارشوں سے تباہی، 64 ہلاک اور 65 لاپتا

پرائیویٹ حج اسکیم کی بکنگ 4 روز بعد بند،آخری تارٰیخ کا اعلان

غزہ امن کانفرنس: اسحٰق ڈار کی امریکی و ترک وزرائے خارجہ سے ملاقات

Shares: