میئرکراچی نے گلستان جوہر میں انڈر بائی پاس کا افتتاح کردیا

صرف فیتے نہیں کٹیں گے، کام بھی مکمل ہوں گے
0
41
UnderPass

میئرکراچی مرتضی وہاب نے گلستان جوہر میں تعمیر کیے جانے والے انڈر بائی پاس کا افتتاح کردیا ہے۔

باغی ٹی وی : اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے مرتضی وہاب نےکہا کہ ہم اپنے وعدے پورے کررہے ہیں، یہ انڈر بائی پاس 1100 میٹر لمباور19 میٹر چوڑا ہے، جو ساڑھے چار ماہ کی مدت میں پورا ہوا ہے،گلستان جوہر اور شارع فیصل جانے والے شہریوں کو سہولت ہوگی اور آئندہ 7 ماہ میں کئی منصوبے مکمل ہو رہے ہیں، صرف فیتے نہیں کٹیں گے، کام بھی مکمل ہوں گے۔


میئرکراچی نے کہا کہ پیپلزپارٹی اپنے وعدوں پر پورا اترتی ہے، ہم عوام سے کیے وعدے پورے کررہے ہیں، ریڈ لائن پر تیزی سے کام جاری ہے، کراچی کی تعمیر و ترقی کا کام بھی جاری ہے نگراں حکومت میں بھی ہمارے کام جاری رہیں گے، ہم کراچی کےعوام کےمسائل حل کررہےہیں، ہمارے دورمیں ہٹ حرامی نہیں ہوگی۔

آفیشل سیکرٹ ترمیمی ایکٹ کے خلاف لاہورہائیکورٹ میں درخواست دائر

واضح رہے کہ رواں سال 15 جون کو آرٹس کونسل آف پاکستان (اے سی پی) میں ووٹنگ کے دوران میئر کی نشست کے لیے پیپلز پارٹی کے امید وار مرتضیٰ وہاب 173 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے تھے، جبکہ جماعت اسلامی کے امیدوار حافظ نعیم الرحمٰن 160 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے تھے پاکستان کے سب سے بڑے میٹرو پولیٹن شہر کی مقامی حکومت کے امور سنبھالنے کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی کے درمیان کانٹے کا مقابلہ رہا تھا ان کے علاوہ پیپلز پارٹی کے سلمان مراد 173 ووٹ لے کر اور جماعت اسلامی کے سیف الدین کو شکست دے کر ڈپٹی میئر منتخب ہو گئے تھے، سیف الدین نے 160 ووٹ حاصل کیے تھے۔

آئی سی سی ورلڈکپ کے شیڈول میں مزید تبدیلی کرنا ممکن نہیں،نائب صدر بی سی …

سٹی کونسل میں پیپلز پارٹی کے 155 اور جماعت اسلامی کے ارکان کی تعداد 130 ہے جبکہ پی ٹی آئی 62، مسلم لیگ (ن) 14، جے یو آئی 4 اور تحریک لبیک کی ایک نشست ہے میئر کے انتخاب کے لیے پیپلز پارٹی کو مسلم لیگ (ن) اور جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی۔ایف) جبکہ جماعت اسلامی کو پاکستان تحریک انصاف کی حمایت حاصل تھی۔

نئی مردم شماری پرالیکشن کمیشن کیجانب سے حلقہ بندیوں کا آغاز آج سے ہوگا

Leave a reply