انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا اختر حیات خان نے UNDP کے تعاون سے نئے بننے والی جدید میڈیا سیل کا افتتاح کر دیا۔پروگرام منیجر رول آف لاء UNDP مس چمیلا ہیمتھا گاما کی افتتاحی تقریب میں شرکت۔عوامی اور پولیس کی شراکت داری کو فروغ دینے کے لیے ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز کے کردار کو مضبوط بنانے کے لیے مواصلات اور عوامی رسائی کی حکمت عملی کا نفاذ کیا گیا اور عوامی پولیسنگ کو مضبوط بنانے کے لیے رئیل ٹائم میڈیا مانیٹرنگ اور خیبرپختونخوا پولیس کی سرگرمیوں کے حوالے سے میڈیا سے رابطے میں رہے گا ،
میڈیا سیل خیبرپختونخوا پولیس کی سوشل میڈیا ٹیم کو عوامی تبصروں، پوچھ گچھ اور معلومات کی درخواستوں کے بروقت جوابات کو یقینی بنانے کی اجازت دے گا اور انہیں فوری کارروائی کے لیے متعلقہ علاقائی اور ضلعی پولیس افسران کو بھیجے گا۔ مزید یہ کہ عوام تک پہنچنے کی حکمت عملی اور میڈیا سیل کی موجودگی میں خیبر پختونخواہ پولیس کو بہتر شفافیت اور شہریوں کے اعتماد کے لیے بااختیار بنائے گی، کیونکہ سوشل اور الیکٹرانک میڈیا کے ذریعے عوام کے ساتھ معلومات کو فعال طور پر شیئر کیا جاتا ہے۔ ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز، اپنی پبلک آوٹ ریچ حکمت عملی اور میڈیا سیل کی وجہ سے، انصاف تک رسائی اور عوام پر مبنی پولیسنگ کو بڑھانے میں اپنے کردار کو وسعت دینے کے قابل ہو گی۔

Shares: