ٹھٹھہ :اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام مشن کے وفدکاسیلاب سے متاثرہ علاقوں، ریلیف کیمپوں، تاریخی مقامات مکلی اور شاہ جہاں مسجد کا دورہ

باغی ٹی وی ٹھٹھہ (راجہ قریشی نامہ نگار)اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی) مشن کے وفد کی ڈپٹی کمشنر ٹھٹہ سے ملاقات – سیلاب سے متاثرہ علاقوں، ریلیف کیمپوں، تاریخی مقامات مکلی اور شاہ جہاں مسجد کا دورہ – اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی) کے صدر کے نمائندہ نٹ اوسٹبے کی سربراہی میں 9 رکنی وفد نے ڈپٹی کمشنر غضفر علی قادری سے ان کے دفتر میں حالیہ بارش و سیلاب کی تباہکاریوں کی معلومات کے متعلق ملاقات کی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر غضنفر علی قادری نے حالیہ شدید بارشوں اور سیلاب کے دوران متاثرین کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ریسکیو، رلیف اور بحالی اور ضلع میں ہونے والے نقصانات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر وفد کی جانب سے بارش و سیلاب متاثر علاقوں کی بحالی، تعمیر و ترقی کیلئے اپنے مکمل ہر قسم کے تعاون اور مدد کی یقین دہانی بھی کرائی ۔ اس موقع پر پاک فوج، رینجرز کے افسران، اسسٽنٽ کمشنر ٹھٹھہ شفيق احمد آريسر ،ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر ڈاکٹر محمد حنیف میمن، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر خدا بخش بہرانی سمیت مختلف محکموں کے افسران بھی موجود تھے – بعد ازیں اقوام متحدہ ( یو این ڈی پی) کے وفد نے ڈپٹی کمشنر غضنفر علی قادری اور دیگر افسران کے ہمراہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں اور قائم رلیف کیمپس کا دورہ کرکے تمام صورتحال کا جائزہ لینے کے علاوہ مکلی کے عالمی ثقافتی ورثہ اور تاریخی مسجد شاہجہاں ٹھٹھہ کا بھی دورہ کیا-

Leave a reply