اسلام آباد (رضی طاہر سے) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں عالمی رہنماوں کے خطابات دنیا بھر کے میڈیا کی شہ سرخیاں بنے ہوئے ہیں، ایسے میں اقوام متحدہ کے سرکاری یوٹیوب چینل پر بھی دیکھنے والوں کا تانتا بندھا ہے، یوٹیوب پر ابھی تک سب سے زیادہ دیکھا جانے والا خطاب وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان عمران خان کا ہے، جو8 لاکھ 12 ہزار مرتبہ دیکھا جاچکا ہے، جبکہ دوسرے نمبر پر ترکی کے صدر رجب طیب اردوان ہیں جنہیں‌ 5 لاکھ 50 ہزار مرتبہ دیکھا جاچکا ہے، تیسرے نمبر پر ایران کے صدر حسن روحانی ہیں‌ جن کی تقریر 4 لاکھ 12 ہزار مرتبہ دیکھی گئی.

اسی طرح بالترتیب ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد کی گفتگو کو 3 لاکھ 70 ہزار مرتبہ، بنگلہ دیش کی حسینہ واجد کی تقریر 3 لاکھ 40 ہزار جبکہ نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسینڈا کا خطاب 2 لاکھ 25 ہزار مرتبہ دیکھا گیا۔ یہ تمام ویڈیوز یوٹیوب چینل کی ٹرینڈنگ ویڈیوز میں شامل ہیں۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے خطاب کو 91 ہزار مرتبہ جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خطاب کو 66 ہزار مرتبہ دیکھا گیا۔ دنیا نے مسلمان رہنمائوں کو زیادہ سنا جب سے سب سے زیادہ پذیرائی وزیراعظم عمران خان کو مل رہی ہے۔

Shares: