اسلام آباد (رضی طاہر سے) اقوام متحدہ کی 74 ویں جنرل اسمبلی سے دنیا بھر کے صدور، بادشاہوں، وزرائے اعظم اور وزرائے خارجہ نے خطاب کرتے ہوئے اپنے ملک اور قوم کی نمائندگی کی، تاہم اس اجلاس میں طویل ترین تقریر پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کی، جو 50 منٹ پر محیط تھی۔
دوسرے نمبر پر 38 منٹ کی تقریر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کی جبکہ ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے تیسرے نمبر پر 36 منٹ کا خطاب کیا، جبکہ برازیل کے صدر نے اقوام متحدہ کے 33 منٹ لیے۔
اسی طرح سب سے کم دورانیے کا خطاب رواندا اور یورپی یونین کے صدور نے کیا جو 8 منٹ پر محیط تھا، اردن کے شاہ عبداللہ دوئم نے اپنی گفتگو کو 10 منٹ میں سمیٹا، سعودی عرب کے وزیرخارجہ نے 12 منٹ گفتگو کی۔
اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے صدر کی افتتاحی گفتگو 7 منٹ پر محیط تھی۔ جبکہ چیف اقوام متحدہ نے 4 منٹ کے دورانیے میں استقبالیہ کلمات کہے۔