یونیورسٹی میں دہشت گرد گھس گئے، طلبا نے دیوار پھلانگ کر جان بچائی، فائرنگ جاری

0
61

یونیورسٹی میں دہشت گرد گھس گئے، طلبا نے دیوار پھلانگ کر جان بچائی، فائرنگ جاری
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان میں کابل یونیورسٹی پر دہشت گردانہ حملہ ہوا ہے

سیکیورٹی فورسزنے کابل یونیورسٹی جانے والی تمام سڑکیں بند کردیں،افغان وزارت داخلہ کے مطابق یونیورسٹی کے اندرمسلح افراد کا گروپ داخل ہوا ہے،یونیورسٹی کے طالب علم دیواریں پھلانگ کر باہر نکلے،

کابل یونیورسٹی میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے بھگدڑ م چ گئی طلبا دیواریں پھلانگنے لگے ،سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا،یونیورسٹی میں کتاب میلہ جاری تھا جس کا افتتاح ایرانی اور افغان عہدیدار نے کیا،

https://twitter.com/Awaan7266/status/1323180461733093376

کابل یونیورسٹی کے اندرسے فائرنگ کی آوازیں آرہی ہیں ،طالب علم اور ٹیچرز کمپاؤنڈ سے باہر نکل گئے ہیں.افغان حکام کا کہنا ہے کہ کابل یونیورسٹی پر حملے میں 6 افراد زخمی ہوئے ہیں۔زیادہ طلبہ و طالبات یونیورسٹی سے نکل گئے ہیں۔ فائرنگ جاری ہے۔یونیورسٹی کے نائب وائس چانسلر فیصل امین کے مطابق یونیورسٹی میں تقریبا” 8000 طلبہ/طالبات زیر تعلیم ہیں۔ تعلیمی اداروں پر حملہ دہشت گردی ہے

افغانستان میں تحریک طالبان نے اس حملے میں ملوث ہونے کی تردید کی ہے ، عینی شاہدین نے بتایا کہ کابل یونیورسٹی کی عمارت سےطلبا باہر نکل گئے ہیں تا ہم فائرنگ کا سلسلہ ابھی جاری ہے

Leave a reply