باغی ٹی وی ،ڈیرہ غازیخان ( نامہ نگار) کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے صبح سویرے شہر کے مختلف مقامات کا دورہ کیا۔صفائی،سیوریج،پارکس اور میونسپل سروسز کے معاملات دیکھے۔ اہل علاقہ سے بھی ملاقاتیں کیں۔کمشنر نے کہا کہ ڈی جی خان شہر کو صفائی کےلئے مختلف سیکٹرز میں تقسیم کرکےکمیونٹی اور یونین کونسل سیکریٹری پر مشتمل صفائی کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں ہیں۔لوہے کے ڈھکن چوری ہو جاتے تھے جس کا حل نکالنے کےلئے اب مین ہولز پر فائبر ڈھکن لگائے جائیں گے۔کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ نشاندہی پر 24 گھنٹے کے اندر مین ہول کے ڈھکن لگائے جائیں۔تمام ڈسپوزل ورکس مکمل گنجائش کے ساتھ چلائے جائیں۔کمشنر نے کہا کہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور کارپوریشن ملازمین کی تنخواہوں اور دیگر مسائل بھی حل کئے جائیں۔کمشنر نے گدائی،پل ڈاٹ،خیابان سرور،کھوسہ پارک،نورنگ آباد ڈسپوزل اور دیگر علاقوں کا دورہ کیا۔کمشنر نےکارپوریشن کو پل ڈاٹ ڈسپوزل ورکس کے معاملات سنبھالنے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ میونسپل سروسز کی بہتری اور عوامی مسائل کے بروقت حل کےلئے ملکر کام کرنا ہوگا ۔محکمے ایک دوسرے پر ذمہ داری عائد کرنے کی روش ترک کریں۔کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ باوردی صفائی عملہ فیلڈ میں نظر آئے۔ ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ رانا عبید الرشید ،ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ملک محمد رمضان،ڈی ڈی ایل جی محمد احمد،ایکسئین پبلک ہیلتھ عدنان نسیم ،سی او کارپوریشن جواد الحسن گوندل،محمد افضل جتوئی ،میاں تسلیم اور کمیٹی کے اراکین ہمراہ تھے

کی طرف سے پوسٹ کیا گیاڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی 2003ء سے اب تک مختلف قومی اور ریجنل اخبارات میں کالمز لکھنے کے علاوہ اخبارات میں رپورٹنگ اور گروپ ایڈیٹر اور نیوز ایڈیٹرکے طورپر زمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں اس وقت باغی ٹی وی میں بطور انچارج نمائندگان اپنی ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں