سلطانز کا یونائیٹڈ کو جیت کیلئے 229 رنز کا ہدف

میچ میں کامیابی کیلئے پرعزم ہیں,محمد رضوان
0
108
psl9

راولپنڈی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن کے 27 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

باغی ٹی وی : راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کو بیٹنگ کی دعوت دی اور پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا-ملتان سلطانز نے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 228 رنز بنائے-

ملتان سلطانز کی جانب سے اننگز کا آغاز یاسر خان اور محمد رضوان نے کیا اور سلطانز کو پہلا نقصان یاسر خان کی صورت میں 44 کے مجموعے پر ہوا، یاسر خان 16 گیندوں پر 33 بنا کر آؤٹ ہوئے،محمد رضوان بھی 20 رنز بنا سکے لیکن عثمان خان نے ایک بار پھر شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ کے بولرز کی درگت بنائی اور 50 گیندوں پر 100 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، ان کی اننگز میں 15 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے،اسلام آباد کی جانب سے فہیم اشرف نے دو اور حنین شاہ نے ایک وکٹ حاصل کی۔

میچ سے قبل شاداب خان نے کہا میچ میں کامیابی سمیٹ کر پلے آف مرحلے تک رسائی کے امکان کو بڑھانا چاہتے ہیں۔

اس موقع پر ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ میچ میں کامیابی کیلئے پرعزم ہیں، کوشش کریں گے میچ میں فتح حاصل کرکے جیت کے تسلسل کو برقرار رکھیں۔

Leave a reply