کراچی: ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) سیزن 9 میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
باغی ٹی وی : کراچی میں کھیلے جارہے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر کراچی کنگز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے دی اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم میں دو تبدیلیاں ہیں، ایلکس ہیلز اور رومان رئیس کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے-
دوسری جانب کراچی کنگز کی ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں، جیمز وینس، محمد اخلاق اور ڈینئل سمسز کی جگہ ٹم سیفرڈ ،ڈو پلوئے اور عامر خان کو شامل کیا گیا ہے،کراچی کنگز کے جیمز وینس اور ڈینئل سمسز پیٹ خراب ہونے کی وجہ سے پلینگ الیون کا حصہ نہیں۔
واضح رہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ اب تک ٹورنامنٹ میں 4 میچ کھیل چکی ہے جس میں اسے 1 میں کامیابی اور 3 میں شکست ہوئی ہے،پوائنٹس ٹیبل پر کراچی کنگز 4 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے اور اسلام آباد یونائیٹڈ 2 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔