یونیورسٹی میں گینگ ریپ ، اطلاع کے باوجود انتطامیہ معاملہ دبا گئی، ویڈیو وائرل

یونیورسٹی میں گینگ ریپ ، اطلاع کے باوجود انتطامیہ معاملہ دبا گئی، ویڈیو وائرل

باغی ٹی وی: جسنی زیادتی اور بد فعلی کے واقعات بڑھنے لگے .ایسا ہی واقعہ 18جون نماز فجر کے وقت اسلامک انٹر نیشنل یونیورسٹی کے ہاسٹل میں پیش آیا جب 4 زیر تعلیم طلباء نےعمر عمیر نامی طالب علم (ڈیلیوری بوائے) کےساتھ مبینہ طور پر گینگ ریپ کیا- نوجوان یونیورسٹی انتظامیہ کے پاس پہنچا لیکن ادارہ رپورٹ درج کرنے کی بجائے واقعہ دبا رہا ہے-

اینکر پرسن اور صحافی جمیل فاروقی نے ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ یہ واقعہ پیش آیا لیکن انتظامیہ نے اس واقعے پر اطلاع کے باوجود ایکشن نہیں لیا . یونیورسٹی انتظامیہ معاملے کو بظاہر اندرونی تحقیقات کے بعد رفع دفع کرکے ادارے کی Repute بچانا چاہتی ہے اور اسے پولیس کیس بنانے سے گریزاں ہے جبکہ متاثرہ لڑکے کا کہنا ہے کہ وہ اس واقعے کی رپورٹ درج کراکے انصاف چاہتا ہے- عمر کا کہنا ہے کہ وہ غریب ہے لیکن بیغیرت نہیں ہے .

بد فعلی کے بعد متاثرہ لڑکے کی ویڈیو سامنے آگئی ، جس میں متاثرہ لڑکے نے خود کے ساتھ ہونے والی تمام تفصیلات بتائیں .

Comments are closed.