پیسے مک گئے: جامعہ کراچی شدید مالی بحران کا شکار ، تنخواہوں کے لیے پیسے نہیں

کراچی: سندھ حکومت کی عدم دلچسپی ، جامعہ کراچی کو مشکلات سے دوچار کردیا ، اطلاعات کے مطابق جامعہ کراچی شدید مالی بحران کا شکارہوگئی ہے۔اساتذہ اور عملے کی تنخواہوں اور یوٹیلٹی بلز کی ادائیگی بھی مشکل ہوگئی۔یونیورسٹی انتطامیہ نے سندھ حکومت سے مالی مدد مانگ لی۔
دوسری طرف اس مالی بحران سے متعلق بات کرتے ہوئے جامعہ کراچی کے وائس چانسلر کا کہنا ہے کہ مالی خسارے کے باعث ملازمین کی تنخواہوں کے پیسے بھی نہیں رہے۔ بلز کی ادائیگی میں بھی مشکلات کا سامنا ہے۔یہ بھی یاد رہے کہ اس وقت جامعہ میں پچاس سے زائد شعبے ہیں۔ ریسرچ کرنے کے لئے بھی پیسے نہیں ہیں، ختم ہوچکے ہیں۔
جامعہ کراچی کے مالی مسائل حال کرنے کےحوالے سے بات کرتے ہوئے سیکریٹری جامعات اینڈ بورڈ نے وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کو سمری بجھوادی ہےجس میںجامعہ کے لیے جلد از جلد فنڈزجاری کرنے کی درخواست کی ہے ۔ جامعہ کراچی کو مالی خسارے سےنکالنے کے لئے چھ سو پندرہ ملین روپے فوری جاری کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔جامعہ کراچی کے اساتذہ نے بھی 17 ستمبر کو کلاسز کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہوا ہے