باغی ٹی وی ،ٹھٹہ (نامہ نگار راجہ قریشی)گھارو کے قریب بجلی کے ٹرانسفارمرز سے نامعلوم چور قیمتی کوائل چوری کرنے میں کامیاب
تفصیل کے مطابق گھارو کے قریب میر پور ساکرو روڈ پر واقع پہلی نالی پر ناریل فارم کے مقام سے نامعلوم افراد نے بجلی کے ٹرانسفارمر کا میٹریل فلاحی ادارے ٹی سی ایف اور ایکو کے تعاون سے چلنے والے اسکولوں کے مشترکہ ٹرانسفارمر سے نامعلوم چوروں نے تمام مٹیریل نکالنے کے بعد صرف باڈی چھوڑ کر چلے گئے جس کی تفصیل مقامی اسکولوں ایکو کے سپروائزر محمد اسلم جوکھیو نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ چند روز قبل یہ واردات ہوئی ہے اور جائے وقوعہ پر سے پانچ افراد کے پاؤں کے نشانات لگے ہوئے ہیں جو ابھی تک موجود ہیں واردات سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ واردات بجلی کے ماہر افراد نے کی ہے انہوں نے بتایا کہ اس معاملے پر تحقیقات کی رپورٹ میں نے گھارو تھانہ پر بھی درج کروائی ہے اور ان کا مزید کہنا تھا کہ مقامی انتظامیہ اور واپڈا حکام اس معاملے کا جائزہ لینے کے بعد فوری طور پر اس کا نوٹس لے اور اسکولوں کی بجلی جلد از جلد بحال کی جائے۔
Shares: