ننکانہ صاحب باغی ٹی وی ( نامہ نگار احسان اللہ ایاز ) ڈپٹی کمشنرآفس کے کمیٹی روم میں اتائی ڈاکٹرز،جعلی میڈیکل اسٹورز،نشہ آور اور زائدالمیعاداد ادویات کی فروخت کرنے والوں کے خلاف ضلع بھر میں جاری کریک ڈاﺅن کا جائزہ لینے کے لیے ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کے خصوصی اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت چیف ایگزیکٹوآفیسر ہیلتھ اتھارٹی ننکانہ ڈاکٹرقیصر نواز چن نے کی۔سیکرٹری ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ شمائلہ عابد، چائلڈسپشلسٹ ڈاکٹر اظہر نعیم،ڈرگ انسپکٹرننکانہ نادیہ بشیر،ڈرگ انسپکٹر شاہکوٹ سعدیہ نذیر،ڈرگ انسپکٹر سانگلہ ہل لائیک الرحمن ودیگر متعلقہ افسران نے جلاس میں شرکت کی۔ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کے اجلاس میں مجموعی طورپر 25 کیسوں کی سماعت کرتے ہوئے 06فارمیسیز کو وارننگ ، 15میڈیکل سٹوروں کی ری چیکنگ جبکہ 04میڈیکل سٹورکا کیس ڈرگ کورٹ کو بھجوانے کی ہدایات جاری کی گئیں۔ڈپٹی کمشنر ننکانہ احمرنائیک نے کہا کہ بغیر لائسنس کلینک اورمیڈیکل سٹور چلانے والے ہرگز کسی رعایت کے مستحق نہیں، ضلع بھر میںزائد المیعاداور نشہ آور ادویات فروخت کرنے والے میڈیکل سٹورز کے خلاف کریک ڈاﺅن کو مزید تیز کیا جائے اور ضلع ننکانہ میں تعینات شدہ سبھی ڈرگ انسپکٹرز جعلی ادویات بنانے اور فروخت کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رکھیں
کی طرف سے پوسٹ کیا گیاڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی 2003ء سے اب تک مختلف قومی اور ریجنل اخبارات میں کالمز لکھنے کے علاوہ اخبارات میں رپورٹنگ اور گروپ ایڈیٹر اور نیوز ایڈیٹرکے طورپر زمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں اس وقت باغی ٹی وی میں بطور انچارج نمائندگان اپنی ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں








