چنیوٹ،باغی ٹی وی ( ڈاکٹر طاہر سیال کی رپورٹ) عوام کے محافظ ہی بنے غریب عوام کے دشمن، پنجاب پولیس کے شیر جوان سب انسپکٹر اعجاز کھوکھر نامی بندے نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ عابد نامی شخص کی زمین پر ناجائز قبضہ کیا اور فصل کو آگ لگا دی اور جلا کر راکھ کر دیا
ضلع چنیوٹ تھانہ چناب نگر کی حدود موضع سانگرا سادات کے رہائشی ٹھیکیدار عابد علی کھوکھر نے سجاد شاہ سے 32 ایکڑ رقبہ ٹھیکے پر لیکر کاشت کیا جس میں مختلف قسم کی فصلات کماد گندم وغیرہ کاشت کی
با اثر پنجاب پولیس ملازم سب انسپکٹراعجاز کھوکھر نے اپنے اشتہاری ساتھیوں کے ہمراہ اسلحہ کے زور پر عابد نامی کسان کی فصلوں کو آگ لگا دی اور ہل چلا دیے اور زمین پر ناجائز قبضہ کیا
15 کی کال پراطلاع ملنے پر تھانہ چناب نگر کے ملازم پہنچے اور قبضہ واپس کروا کے بروقت کارروائی کی
مظلوم عابد نامی کسان کا کہنا ہے ڈی پی او چنیوٹ عبداللہ احمد، آئی جی پنجاب ،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف میری فصل کماد کو آگ لگانے کا نوٹس لیں اور ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کریں اور مجھے انصاف دلائیں.