جنوبی افریقہ کے بَرڈ آئی لینڈ کے قریب ایک ہیلی کاپٹر کے حادثے کی وجہ ایک "غیر محفوظ” پینگوئن کو قرار دی گئی ہے، جس نے ہیلی کاپٹر کے کنٹرول میں خلل ڈالا،

جنوبی افریقہ کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کی حالیہ تحقیق کے مطابق، یہ پرندہ پائلٹ کو ہیلی کاپٹر کے کنٹرول سے محروم کروا بیٹھا، جب یہ پرندہ ایک کارڈ بورڈ کے ڈبے میں رکھا گیا تھا اور ایک مسافر کی گود میں رکھا تھا۔ پرندہ اچانک آگے بڑھا اور پائلٹ کے کنٹرولز سے ٹکرا گیا، جس کے باعث ہیلی کاپٹر کا توازن بگڑ گیا۔یہ حادثہ جنوری میں پیش آیا تھا، جب ہیلی کاپٹر بَرڈ آئی لینڈ سے اُڑان بھر رہا تھا۔ رپورٹ کے مطابق، پائلٹ روبنسن R44 ریوَن II کے کنٹرول کو دوبارہ حاصل نہیں کر سکا، جس کے نتیجے میں ہیلی کاپٹر دائیں طرف مڑ گیا اور تقریباً پچاس فٹ نیچے گر گیا۔

تحقیقات میں بتایا گیا کہ ہیلی کاپٹر کے مین روٹر بلیڈز زمین سے ٹکرا گئے، جس کی وجہ سے ہیلی کاپٹر کو "کافی نقصان” پہنچا۔رپورٹ میں کہا گیا کہ "کوئی بھی مسافر زخمی نہیں ہوا، پینگوئن بھی محفوظ رہا۔” حادثے کی تصاویر میں ہیلی کاپٹر کو اس کے پہلو پر گرا ہوا دکھایا گیا ہے، جس کی کھڑکیاں ٹوٹ چکی ہیں، اور ایک تصویر میں پینگوئن ڈبے میں پڑا نظر آ رہا ہے۔رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ "پائلٹ نے پرواز کے خطرات کا جائزہ لیا تھا، تاہم پینگوئن کی نقل و حمل (ٹرانسپورٹیشن) کو شامل نہیں کیا تھا۔” غیر محفوظ ڈبے کا استعمال پرندے کے لیے پرواز کی حالتوں کے لیے مناسب نہیں تھا، جس کی وجہ سے ایک خطرناک صورتحال پیدا ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق، "پینگوئن کے لیے مناسب تحفظ نہ ہونے کی وجہ سے یہ خطرناک صورتحال پیدا ہوئی۔” ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ پینگوئن کو کیوں منتقل کیا جا رہا تھا۔انٹرنیٹ پر ایک کمنٹر نے مزاحیہ انداز میں لکھا، "اللہ تعالی کچھ بھی کرے گا تاکہ پینگوئن کبھی اُڑ نہ سکیں!”

Shares: