برطانوی حکومت کا لبنان کے لیے سفری مشورہ: سیکیورٹی کی صورتحال کی بنا پر فوری انخلا کی ہدایت

FCDO

برطانوی حکومت نے لبنان میں سیکیورٹی کی بدتر ہوتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر اپنے سفری مشورے کو تازہ کر دیا ہے۔ برطانوی وزارت خارجہ، دولت مشترکہ اور ترقیات (FCDO) نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بیروت میں برطانوی سفارت خانے کے عملے کے اہل خانہ کو عارضی طور پر واپس بلالیا گیا ہے۔FCDO کے ترجمان نے کہا، "ہم لبنان میں انتہائی غیر مستحکم سیکیورٹی صورتحال پر گہری تشویش میں ہیں۔ برطانوی شہریوں کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے، یہی وجہ ہے کہ ہم نے اضافی قونصلر اہلکار، بارڈر فورس اور برطانوی فوجی عملہ خطے میں تعینات کیا ہے۔”انہوں نے مزید کہا، "ہم نے برطانوی سفارت خانے کے اہلکاروں کے خاندانوں کو عارضی طور پر واپس بلالیا ہے۔ سفارت خانہ برطانوی شہریوں کو مدد فراہم کرتا رہے گا اور صورتحال کی قریبی نگرانی جاری رہے گی۔”FCDO نے برطانوی شہریوں کو لبنان چھوڑنے کی ہدایت دی ہے، خاص طور پر جب تک تجارتی راستے دستیاب ہیں۔ "تمام برطانوی شہریوں کو ابھی لبنان چھوڑ دینا چاہیے،
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ برطانوی سفارت خانہ برطانوی شہریوں کے مسائل حل کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہا ہے اور ان کی مدد کے لیے فعال ہے۔
لبنان میں حالیہ دنوں میں سیکیورٹی کی صورتحال تیزی سے بگڑ چکی ہے، جس میں راکٹ اور میزائل حملے شامل ہیں۔ اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی اور ایران کی ممکنہ مداخلت نے خطے کی سیکیورٹی کو مزید غیر مستحکم کر دیا ہے۔FCDO کی جانب سے یہ مشورہ اس وقت جاری کیا گیا ہے جب متعدد ممالک نے اپنے سفارتی عملے کو لبنان سے نکالنے کا فیصلہ کیا ہے، اور بیروت ایئرپورٹ پر بھی افراتفری کا ماحول ہے۔ برطانوی حکومت کی طرف سے اضافی سیکیورٹی اور امدادی ٹیمیں خطے میں تعینات کی گئی ہیں تاکہ برطانوی شہریوں کو محفوظ طریقے سے نکالا جا سکے۔

Comments are closed.