چترال ،باغی ٹی وی (نامہ نگارگل حماد فاروقی)اپر چترال کے علاقہ یارخون میں طالب علم پل ٹوٹنے سے دریا میں گر کر جاں بحق ہوا۔
ضلع اپر چترال کے وادی یارخون لشٹ کے علاقے میں ہفتے کے روز طالب علم سکول سے واپس اتے وقت پل ٹوٹنے کی وجہ سے دریا میں گر کر جاں بحق ہوا۔
تفصیلات کے مطابق ندیم احمد ولد زار محمد سکنہ روکوت یارخون ہفتے کے دن سکول سے گھر واپس آتے ہو ۓ لوکل پل ٹوٹنے کی وجہ سے دریا یارخون میں گر کر جاں بحق ہوگۓ ۔ اس کے ساتھ دو اور بچےبھی گرگئے تھے ان کو مقامی لوگوں نے موقع پر پہنچ کر بچا لیا۔مرحوم گورنمنٹ ہائی سکول یارخوں لشٹ کے دسویں جماعت کا طالب علم تھا۔ واضح رہے کہ چترال بھر میں اور خاص کر بالائی علاقوں میں سڑکوں اور پلوں کی حالت نہایت ناگفتہ بہ ہے جو آئے روز حادثات کا باعث بنتا ہے اور اس میں کئی قیمتی جانیں لقمہ اجل بن چکی ہیں۔
چترال کے اندر رضاکار تنظیم چترال ڈیویلپمنٹ مومنٹ بلا معاوضہ چترال کے دونوں اضلاع میں سڑکوں اور پلوں کی تعمیر اور ان میں بہتری لانے کیلیے پچھلے کئی سالوں سے جدوجہد کررہے ہیں کیونکہ حکومتی اداروں اور منتحب نمائندوں سے لوگ نہایت مایوس ہوچکے ہیں جو اپنی فرائض منصبی ایمانداری سے نہیں نبھاتے ۔
چترال کے علاقے تورکہو ملکہو تحصیل میں بھی چند ماہ قبل ایک پل ٹوٹنے کی وجہ سے کئی لوگ جاں بحق ہوئے تھے اسی طرح وادی یارخون میں ایک پل ٹوٹنے سے نو افراد جان بحق ہوئے تھے۔ بالاقی علاقوں میں سڑکوں اور پلوں کی حالت نہایت خراب ہیں اور اکثر حادثات کا باعث بنتے ہیں جن میں کئی لوگ اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔