نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے آئندہ 2 سے 6 گھنٹوں میں اسلام آباد اور پنجاب کے شمالی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا الرٹ جاری کر دیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مری، گلیات، اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال اور جہلم سمیت گردونواح میں شدید بارشوں کے باعث شہری سیلاب کا خطرہ ہے۔گزشتہ روز شدید گرمی کے نتیجے میں ٹاورنگ کومولس بادلوں کا سسٹم بنا جس سے گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش اور بجلی گرنے کا امکان ہے۔این ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے جبکہ طوفانی بارشوں سے کمزور انفراسٹرکچر کو نقصان اور بجلی کی بندش بھی ہو سکتی ہے۔
شہریوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ درختوں اور کمزور عمارتوں سے دور رہیں، گاڑیاں محفوظ مقامات پر پارک کریں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔
غزہ: اسرائیل کا 10 لاکھ شہریوں کو انخلا کا حکم، بڑے پیمانے پر کارروائی کا آغاز
کراچی: کیش وین سے 2 کروڑ 32 لاکھ روپے لوٹ لیے گئے
غزہ میں اسرائیلی حملوں میں تیزی، مزید 40 فلسطینی شہید
ایشیا کپ 2025ء: ٹیموں کے کپتان دبئی میں پریس کانفرنس کریں گے








