دہشتگردی کا خطرناک منصوبہ پکڑے جانے کے بعد اردن نے الاخوان المسلمین پر پابندی لگا دی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اردن کے وزیر داخلہ معزن عبداللہ نے آج اعلان کیا کہ اخوان المسلمین کے اثاثے، دفاتر اور بینک اکاؤنٹس منجمد کردیے گئے جبکہ اردن میں اخوان المسلمین کے دفاتر اور مراکز کا گھیراؤ کرلیا گیا ہے۔ اخوان المسلمیون پر پابندی فوری طور پر نافذ العمل ہوگی۔ اردن میں دہشتگردی کی منصوبہ بندی کے الزام میں 16 افراد گرفتار ہوئے تھے اور ان کے قبضہ سے خطرناک حملے کیلئے تیار کئے گئے میزائل بھی برآمد ہوئے تھے۔ ان دہشتگردوں کا تعلق اخوان المسلمین سے تھا.
معزن عبداللہ نے بتایا کہ پابندی کا اطلاق اخوان المسلمین سے وابستہ تمام تنظیموں اور اداروں پربھی ہوگا۔ اخوان المسلمین کی سوچ اور فکر کی ترویج ملکی دشمنی کے مترادف ہے، دہشت گردی پھیلانے کی سازش میں اخوان المسلمین کے ملوث ہونے کے پختہ شواہد ملے ہیں۔ ملک کے خلاف سازش کی منصوبہ بندی کے الزام میں 16 افراد زیرحراست ہیں جنہوں نے جماعت الاخوان المسلمین سے وابستگی کا اعتراف کیا ہے۔
بھارت کا پاکستان پر الزام جھوٹا اور فریبی پراپیگنڈا ہے، فیصل واوڈا
ٌکراچی،ٹینکر کی وین کو ٹکر ، شیر خوار بچہ جاں بحق، خواتین سمیت 7 زخمی
پہلگام "ڈرامہ”،بھارتی بدمعاشی، سندھ طاس معاہدہ معطل کرنا کھلم کھلا اعلان جنگ،سیف اللہ قصوری