اردن نے محمد بن سلمان کو غصے بھرا پیغام پہنچا دیا

0
25

اردن نے محمد بن سلمان کو غصے بھرا پیغام کیوں پہنچا دیا

باغی ٹی وی :ا ردن کی جانب سے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو ایک پیغام بھیجا گیا ہے جس میں حالیہ بغاوت میں ان کے کردار پر سخت غصے کا اظہار کیا گیا ہے .

سعودی ولی عہد بن سلمان کو ایک قریبی واسطے سے افسوسنا ک اور غصے سے بھر پور زبانی پیغام بھیجا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اس پیغام میں حالیہ بغاوت میں ملوث عناصر کے خلاف مقدمے کی کارروائی میں بن سلمان کی مداخلت کی جانب اشارہ اور باسم عوض اللہ کی رہائی کے مطالبے کو سختی کے ساتھ مسترد کیاگیا ہے۔

اردن میں حالیہ بغاوت میں ملوث باسم عوض اللہ، کافی عرصے تک سعودی ولی عہد بن سلمان کے مشیر رہے ہیں اور ان کے پاس سعودی شہریت بھی ہے۔

اردن کی شاہی حکومت نے چار اپریل کو سابق ولی عہد امیر حمزہ اور متعدد سابق عہدیداروں کو حکومت کے خلاف بغاوت کے الزام میں گرفتار کیا تھا تاہم امیر حمزہ کو معافی مانگنے اور شاہی حکومت سے دوبارہ بیعت کے اعلان کے بعد رہا کردیا گیا تھا۔

یال رہے کہ کچھ عرصہ قبل اردن کی فوج نے شہزادہ حمزہ کو متنبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کی سرگرمیوں سے اردن میں ‘سلامتی اور استحکام’ کو نقصان پہنچ رہا ہے۔

بعد ازاں شہزادہ حمزہ نے کہا تھا کہ انہیں نظر بند کردیا گیا ہے اور کئی اعلیٰ حکام کو حراست میں بھی لے لیا گیا تھا۔

بعد میں سرکاری اعلان میں کہا گیا تھا کہ حمزہ بن حسین اور دیگر نے اردن کو ‘غیر مستحکم’ کرنے کے لیے ان افراد کے ساتھ کام کیا جن کے غیر ملکی پارٹیز سے رابطے تھے جبکہ ان کے خلاف کچھ وقت سے تحقیقات جاری تھیں۔

اردن کے شہزادہ حمزہ نے جاری وائس ریکارڈنگ کے ذریعے تازہ پیغام میں کہا تھا کہ وہ نظر بندی کے بعد باہر کی دنیا سے روابط نہ رکھنے کے آرمی کے احکامات کو مسترد کرتے ہی

Leave a reply