محکمہ زراعت پنجاب کی طرف سے یوریا کھاد کی ذخیرہ اندوزی اور زیادہ قیمت پر فروخت کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے-
باغی ٹی وی : ترجمان محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق اس جر م میں ملوث افراد کے خلاف 439 ایف آئی آرز درج کی گئیں جبکہ یوریا کھاد کی ذخیرہ اندوزی اور بلیک مارکیٹنگ میں ملوث150 افراد کو گرفتار اور5 کروڑ57 لاکھ روپے سے زائد جرمانہ عائد کیا گیا-
ہتک عزت کیس: عمران خان کا دفاع کا حق ختم کرنے کا فیصلہ درست تھا،لاہور ہائیکورٹ
ترجمان محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق صوبہ پنجاب میں کسی جگہ یوریا کھاد کی کوئی قلت نہیں ہے،صوبہ پنجاب میں ربیع 2022 کے دوران 23 لاکھ 50 ہزار میٹرک ٹن یوریا کھاد کی ضرورت ہے-
ترجمان کے مطابق کاشتکارصوبہ میں کسی بھی جگہ یوریا کی ذخیرہ اندوزی اور اوور چارجنگ کی صورت میں ملوث افراد کے خلاف شکایات بذریعہ ایس ایم ایس/ واٹس ایپ پرفون نمبر0300-2955539 کر سکتے ہیں۔
ترجمان پنجاب حکومت نے کہا کہ کسی کو مہنگی کھاد بیچنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ، ذخیرہ اندوزوں اور مہنگی کھاد بیچنے والوں کے خلاف کاروائیاں تیز کرنے کے لئے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو ہدایات جاری کر دی گئیں ہیں-








