ایران اور افغانستان نے غزہ کی سنگین صورتحال پر فوری طور پر اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔

ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور افغان عبوری وزیر خارجہ امیر خان متقی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں دونوں رہنماؤں نے اسرائیل کی جانب سے غزہ میں جاری جنگی جرائم اور نسل کشی کی شدید مذمت کی۔دونوں وزرائے خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ غزہ کے مظلوم عوام کے حق میں فوری اور مربوط اسلامی ردعمل کی ضرورت ہے، تاکہ اسرائیلی مظالم کو روکا جا سکے۔

ٹیلیفونک گفتگو کے دوران ایران اور افغانستان کے درمیان دو طرفہ تعلقات اور اہم علاقائی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اسرائیلی حملوں میں 10 گھنٹے وقفہ ناکافی ہے، برطانوی وزیر خارجہ

پاکستان نے انگور اڈا کراسنگ پوائنٹس کھولنے کے لیے افغانستان سے مہلت مانگ لی

اسحٰق ڈار کا ایرانی ہم منصب سے رابطہ، غزہ میں فوری امدادی رسائی پر زور

فضا سے غزہ میں امدادی سامان گرانے کا عمل شروع

Shares: