یورپی پارلیمنٹ میں یورپین کمیشن کی صدر ارسلا وان ڈرلین کے خلاف تحریک عدم اعتماد ناکام ہوگئی۔ تحریک کو مطلوبہ اکثریت حاصل نہ ہو سکی، جس کے بعد وہ اپنے عہدے پر برقرار رہیں گی۔
اسٹراسبرگ میں ہونے والے اجلاس میں تحریک کے حق میں 175 ارکان نے ووٹ دیا، جب کہ 360 ارکان نے اس کی مخالفت کی۔ اس دوران 18 ارکان اجلاس میں غیر حاضر رہے۔تحریک عدم اعتماد میں الزام عائد کیا گیا تھا کہ ارسلا وان ڈرلین نے 2021 میں کورونا وائرس کی وبا کے دوران ویکسین کی خریداری میں شفافیت کا مظاہرہ نہیں کیا تھا۔ تاہم یورپی پارلیمنٹ کی اکثریت نے اس الزام کو مسترد کر دیا۔
یاد رہے کہ یورپی کمیشن کی صدر کے خلاف تحریک عدم اعتماد منظور ہونے کے لیے ارکان کی اکثریتی حمایت درکار ہوتی ہے، جو اس قرارداد کو حاصل نہ ہو سکی۔
امریکی جج نے ایک بار پھر ٹرمپ کا پیدائشی شہریت ختم کرنے کا حکم معطل کر دیا
امریکی کمپنیوں نے ایک ساتھ سیکڑوں ڈرونز مار گرانے والا ہتھیار تیار کر لیا
اداکارہ حمیرا اصغر کی میت بھائی نے وصول کر لی، میڈیا پر غلط خبریں پھیلانے کا الزام
ایف بی آر کو اختیارات دینے کے خلاف بزنس کمیونٹی کا ملک گیر ہڑتال کا اعلان
امریکی وزیر خارجہ کا انڈوپیسیفک پر زور، آسیان وزرائے خارجہ سے ملاقات