قصور : عرس بابا بلھے شاہ کا آغاز، ضلع میں چھٹی کا اعلان

قصور،باغی ٹی وی (بیوروچیف غنی محمود) حضرت بابا بلھے شاہ کا سالانہ عرس 30 اگست سے شروع ہو رہا ہے۔ تین روزہ عرس کی تقریبات میں لاکھوں زائرین شرکت کریں گے۔ ضلعی انتظامیہ نے عرس کی مناسبت سے 31 اگست کو ضلع بھر میں سرکاری چھٹی کا اعلان کیا ہے۔

عرس کی تقریبات میں صوفی موسیقی، نعتیں اور دیگر مذہبی پروگرام شامل ہوں گے۔ عرس کے موقع پر لاؤڈ اسپیکر کی آواز کی حد مقرر کر دی گئی ہے اور شہریوں سے اپنی گاڑیاں پارکنگ ایریاز میں لگانے کی درخواست کی گئی ہے۔

ضلعی انتظامیہ نے عرس کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کے لیے سخت سیکورٹی کے انتظامات کیے ہیں۔ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار عرس گاہ پر تعینات کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ عرس بابا بلھے شاہ کا انعقاد ہر سال بڑی عقیدت و احترام کے ساتھ کیا جاتا ہے۔ اس عرس میں ملک کے مختلف شہروں سے زائرین شرکت کرتے ہیں۔

Leave a reply