عرس بابا بلہے شاہ کی تیاریاں،ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت اجلاس

0
49

قصور
ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ اورنگزیب حیدر خان کے زیر صدارت عرس حضرت بابا بلھے شاہ ؒ کے انتظامات کے حوالے سے جائزہ اجلاس،عرس حضرت بابا بلھے شاہ 30 اگست سے شروع ہو گا‘عرس پر آنیوالے زائرین کو تمام سہولیات دی جائینگی

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر قصور کیپٹن ریٹائرڈ اورنگزیب حیدر خان کے زیر صدارت تین روزہ 267 ویں سالانہ عرس حضرت بابا بلھے شاہؒؒ کی تقریبات کے انتظامات کا جائزہ لینے کے حوالے سے اجلاس گزشتہ روز ڈی سی کمیٹی روم میں منعقد ہوا
جس میں ایس پی انویسٹی گیشن راؤ طاہر علی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد جعفر چوہدری،حاجی صفدر انصاری، چیئرمین و ممبران دربار حضرت بابا بلھے شاہ امور مذہبیہ کمیٹی،سی ای او ایجو کیشن، ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز فوڈ اتھارٹی، منیجر اوقاف‘ڈی ایس پی سٹی،ڈی ایس پی ٹریفک، ڈی او سول ڈیفنس،ایکسئین واپڈا، سی او میونسپل کمیٹی اور دیگر نے شرکت کی
اجلاس میں عرس حضرت بابا بلھے شاہؒ کی تقریبات،سیکورٹی و دیگر انتظامات کا حتمی جائزہ لیا گیا
ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر کہا کہ حضرت بابا بلھے شاہ رحمۃ اللہ علیہ کے سالانہ عرس مبارک کی تقریبات 30 اگست تا یکم ستمبر منعقد ہو رہی ہیں اور اس حوالے سے تمام محکمہ جات کو ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں پولیس، میونسپل کارپوریشن، واپڈا‘ہیلتھ، اوقاف، سول ڈیفنس اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی ہء کہ وہ عرس مبارک کے موقع پر اپنی اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سر انجام دیں انہوں نے چیف آفیسر میونسپل کمیٹی اور دیگر متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ دربار کے ارد گرد کے علاقوں‘سٹرکوں‘دربار سے ملحقہ قبرستان اور دیگر جگہوں پر زائرین کی سہولت کیلئے لائٹس کا انتظام کریں اور عرس مبارک کے موقع پر صفائی ستھرائی کیلئے خصوصی اقدامات کئے جائیں ان کا کہنا تھا کہ زائرین کی سہولت کیلئے دوسہرا گراؤنڈ سمیت شہر کے تین مقامات پر پارکنگ اسٹینڈز قائم کئے جائینگے عرس مبارک کے تمام انتظامات سے ہر وقت آگاہی رکھنے کیلئے سینٹرل کنٹرول روم قائم کیا جائیگا جہاں جدید سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے مانیٹرنگ کی جائیگی
زائرین کی سہولت کیلئے دربار کے احاطہ میں محکمہ ہیلتھ، سول ڈیفنس، پولیس، فوڈ اتھارٹی، واپڈا سمیت دیگر محکموں کے کیمپ لگائے جائینگے اور عرس کے موقع پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائینگے
آنیوالے زائرین کو تمام سہولیات دی جائینگی اور شہر میں ٹریفک کی روانی کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائیگا

Leave a reply