ویڈیو: شادی کے روز طالبہ عروسی لباس پہن کرپہنچی امتحان دینے

بھارت میں میڈیکل کی ایک طالبہ اپنی شادی والے روز عروسی لباس پہن کر پہنچی امتحان دینے
بھارتی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر کیرالہ سے تعلق رکھنے والی ایک دلہن کی ویڈیو بہت زیادہ وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لڑکی عروسی لباس پہنے، سر پر گجرا سجائے اور ہاتھوں میں مہندی لگائے لیب کوٹ پہن کر اور اسٹیتھو اسکوپ اٹھا کر امتحان دینے پہنچ گئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق فزیو تھراپی کالج کی طالبہ شری لکشمی انیل کی شادی اور امتحان کی تاریخ ایک ہی روز پڑ گئی تو شری لکشمی بھی سج دھج کر عروسی لباس میں امتحانی دینے پہنچ گئی

https://www.instagram.com/reel/CoeHlB0ps8m/?utm_source=ig_embed&ig_rid=11760014-7bbd-49c6-b325-458de4adc588

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ امتحانی مرکز پہنچنے پر شری لکشمی کی ساتھی طالبہ نے اسے لیب کوٹ پہنانے میں مدد فراہم کی اور جب وہ کلاس میں داخل ہوئی تو تمام ساتھی طالبعلموں نے تالیاں بجا کر اور شور مچا کر اس کا استقبال کیا۔

Leave a reply