امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وسط مدتی انتخابات سے قبل بڑا اعلان کرتے ہوئے ملک میں پوسٹل بیلٹ سسٹم ختم کرنے کا عندیہ دے دیا۔

ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پوسٹل بیلٹ کا نظام دھاندلی کا ذریعہ ہے، اس لیے وہ اسے ختم کرنے کے لیے صدارتی حکم نامہ جاری کریں گے ان کا کہنا تھا کہ امریکا کے بہترین وکلا اس ایگزیکٹو آرڈر کی تیاری کر رہے ہیں، پوسٹل بیلٹ وہ واحد راستہ ہے جس کے ذریعے ڈیموکریٹس اقتدار میں آتے ہیں،2020 کے صدارتی انتخابات میں انہیں اسی نظام کے ذریعے ہرایا گیا تھا، جب کہ دیگر کئی ممالک پہلے ہی پوسٹل بیلٹ کا طریقہ کار ترک کرچکے ہیں۔

امریکا میں مڈٹرم الیکشن اگلے سال 3 نومبر کو ہوں گے اور ٹرمپ کے بیان نےانتخابی ماحول میں نئی ہلچل پیدا کر دی ہے۔

اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور دیگر شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

بھوپال،خاتون سول جج امیدوار دوران سفر لاپتہ،تلاش جاری

Shares: