پاکستان میں امریکا کی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر نے اپنے پیغام میں بلوچستان میں اسکول بس پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر کی جانب سے یو ایس اسمبلی اسلام آباد کے ایکس اکاؤنٹ پر بلوچستان میں دہشت گردوں کے ہونے والے حالیہ سفاک حملے کی مذمت کا پیغام پوسٹ کیا گیا۔
نیٹلی بیکر نے لکھا کہ ہم خضدار، بلوچستان، میں اسکول بس پر بے رحمانہ اور سفاکانہ حملے کی مذمت میں پاکستان کے رہنماؤں کے ساتھ شامل ہیں،معصوم بچوں کا قتل ناقابل فہم ہے ہم اپنے پیاروں کو کھونے والے خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور ز خمیوں کی جلد صحت یابی کےلیے دعاگو ہیں کسی بھی بچے کو اسکول جاتے ہوئے خوف کا شکار نہیں ہونا چاہیے ہم پاکستان میں اُن لوگوں کے ساتھ کھڑے ہیں جو اس تشدد کے خاتمے کے لیے کوشاں ہیں۔
میرعلی میں مبینہ ڈرون حملے میں بھارتی اسپانسرڈ فتنہ الخوارج ملوث نکلے، آئی ایس پی آر
اوکاڑہ: پیٹرولنگ پولیس کا اوور لوڈ گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 30 گاڑیاں تھانوں میں بند
بھارت کو جنگ چاہیے، تو پھر جنگ سہی، ہم جنگ کیلئے بھی تیار ہیں،ڈی جی آئی ایس پی آر