امریکی فوج نے ایسا کام شروع کر دیا کہ ٹرمپ بھی شرما گیا

0
29

امریکی فوج نے ایسا کام شروع کر دیا کہ ٹرمپ بھی شرما گیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکی فوج میں جنسی جرائم میں گزشتہ سال کے دوران دوبارہ اضافہ دیکھا گیا،

امریکی محکمہ دفاع کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال فوج میں جنسی جرائم کی وارداتوں میں قدرے اضافہ دیکھنے میں آیا۔2019میں جنسی جرائم کے7825کیسزرپورٹ ہوئے جو2018کے مقابلے میں3 فیصد زیادہ ہیں،جنسی حملوں،جرائم کے زیادہ کیس امریکی فضائیہ میں رپورٹ ہوئے،9فیصداضافہ ہوا،امریکی میرینز میں ایسے واقعات گزشتہ برس کے مقابلے میں 6 فیصد کم رہے،امریکی بحریہ میں جنسی جرائم میں 5فی صد اضافہ،بری فوج میں2 فیصد اضافہ دیکھاگیا،

واقعات رپورٹ کرنے کی شرح ہرہزارفوجیوں میں 5.1فیصد ہے،امریکی فوج میں جنسی جرائم کی 73 فیصد وارداتوں کے واقعات میں سینئر ساتھی یا افسران ملوث ہوتے ہیں.

گزشتہ برس کی ایک رپورٹ کے مطابق امریکی فوج میں خواتین اہلکاروں پر جنسی حملوں میں دوسال کے دوران 38 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ، 2018 کے دوران ایسے 20500 واقعات رپورٹ ہوئے جبکہ 2016 میں یہ تعداد 14900 تھی۔ ، ان واقعات میں سے ایک تہائی کے دوران شراب کا استعما ل کیا گیا تھا اور ان حملوں کا زیادہ تر شکار 17 سے 24 سال کی نئی بھرتی ہونے والی خواتین اہلکار تھیں۔

امریکی فوج میں جنسی حملوں کے 85 فیصد سے زیادہ واقعات میں متاثرہخواتین حملہ آوروں کو جانتی تھی اور اکثر کیسز میں نوجوان اہلکاروں پر حملہ کرنے والے ان کے اعلی افسران تھے۔

Leave a reply