اقوامِ متحدہ نے امریکا کی جانب سے کیریبین اور بحرالکاہل میں مبینہ منشیات بردار کشتیوں پر حملوں کو بین الاقوامی انسانی حقوق کے قانون کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ترک نے کہا کہ ان حملوں کے نتیجے میں اب تک 60 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جو ناقابلِ قبول ہے، اور امریکا کو یہ کارروائیاں فوراً بند کرنی چاہییں۔امریکی انتظامیہ کا دعویٰ ہے کہ یہ کشتیاں منشیات اسمگل کر رہی تھیں، تاہم اس کے حق میں کوئی ثبوت پیش نہیں کیا گیا۔وولکر ترک نے کہا کہ منشیات اسمگلنگ کوئی جنگی معاملہ نہیں بلکہ قانون نافذ کرنے والا مسئلہ ہے، اور جان لیوا طاقت کا استعمال صرف اسی وقت جائز ہے جب کوئی شخص فوری طور پر کسی کی جان کے لیے خطرہ بنے۔

انہوں نے زور دیا کہ مشتبہ افراد کو قانونی کارروائی کے تحت گرفتار کر کے منصفانہ سماعت کا موقع دیا جائے

لاہور فضائی معیار مانیٹرنگ اسٹیشن بند کرنے کا الزام، حکومت پنجاب پر تنقید

بابا گورو نانک یونیورسٹی میں بریسٹ کینسر آگاہی سیمینار اور واک کا انعقاد

Shares: