امریکا کی سب سے بڑی کاروباری تنظیم یو ایس چیمبر آف کامرس نے ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف عدالت میں مقدمہ دائر کردیا ہے۔
برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق، چیمبر آف کامرس نے جمعرات کو دائر کیے گئے مقدمے میں ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے ایچ-ون بی ویزا پر ایک لاکھ ڈالر فیس کے نفاذ کو چیلنج کیا ہے۔یہ مقدمہ ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف چیمبر آف کامرس کی جانب سے پہلا قانونی اقدام ہے، جب سے ریپبلکن صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنوری میں اپنے دوسرے دورِ صدارت کا آغاز کیا ہے۔
چیمبر آف کامرس نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ ٹرمپ کی نئی فیس سے وہ کاروبار جو ایچ-ون بی ویزا پروگرام پر انحصار کرتے ہیں، شدید متاثر ہوں گے، کیونکہ یا تو انہیں افرادی لاگت میں نمایاں اضافہ کرنا پڑے گا یا پھر اعلیٰ مہارت یافتہ غیر ملکی کارکنوں کی بھرتی کم کرنا ہوگی۔مقدمے میں کہا گیا ہے کہ صدر ٹرمپ کا ستمبر میں جاری کردہ اعلان، جس میں نئی ویزا درخواستوں پر بھاری فیس عائد کی گئی، آئینی اختیارات سے تجاوز ہے اور اس سے وہ پیچیدہ ویزا نظام متاثر ہوگا جو امریکی کانگریس نے وضع کیا ہے۔
چیمبر کے مطابق، اس اقدام سے متعدد ارکان کو مجبوراً ایچ-ون بی پروگرام محدود یا ختم کرنا پڑ سکتا ہے، جس کے نتیجے میں سرمایہ کار، صارفین اور موجودہ ملازمین سب متاثر ہوں گے۔رپورٹ کے مطابق یہ مقدمہ واشنگٹن ڈی سی کی وفاقی عدالت میں دائر کیا گیا ہے، جبکہ وائٹ ہاؤس نے تاحال اس معاملے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا
کراچی ،سوئی گیس کے دھماکے سے ایک شخص جاں بحق، 6 زخمی
سلطان جوہر جونیئر ہاکی کپ: پاکستان اور آسٹریلیا کا میچ 3-3 گول سے برابر
حماس کی ثالث ممالک سے جنگ بندی معاہدے پر عملدرآمد کی اپیل