امریکی محکمہ خارجہ نے اپنے شہریوں کو شام کا سفر نہ کرنے اور وہاں موجود امریکیوں کو فوری طور پر ملک چھوڑنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔
یہ سفری وارننگ شام کے جنوبی صوبے السویدہ میں سیکیورٹی کی خراب صورتحال اور پرتشدد جھڑپوں میں اضافے کے بعد سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری کی گئی۔امریکی محکمہ خارجہ نے اپنے بیان میں واضح کیا ہے کہ شام کیلئے سفری انتباہ بدستور "لیول 4” پر برقرار ہے، جو خطرے کی سب سے بلند سطح سمجھی جاتی ہے.بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک میں جاری مسلح جھڑپیں، کشیدہ حالات اور عدم استحکام کے باعث امریکی شہریوں کو سنگین خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔
محفوظ پناہ کی ہدایت
محکمہ خارجہ نے ان امریکی شہریوں کو جو کسی وجہ سے فی الحال شام سے نکل نہیں سکتے، مشورہ دیا ہے کہ وہ فوری طور پر محفوظ مقامات پر پناہ لیں اور سیکیورٹی صورتحال معمول پر آنے تک انتہائی احتیاط برتیں۔واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں شام کے صوبہ السویدہ سمیت دیگر علاقوں میں مسلح گروپوں کے درمیان لڑائی میں شدت آ چکی ہے، جس سے شہریوں کی سلامتی کو شدید خطرات لاحق ہو چکے ہیں۔عینی شاہدین اور مقامی ذرائع کے مطابق السویدہ میں کئی علاقوں میں کرفیو جیسی صورتحال ہے اور مقامی آبادی خوف کے سائے میں زندگی گزارنے پر مجبور ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کا یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب شام میں خانہ جنگی کے شکار علاقوں میں امن و امان کی بحالی کے کوئی واضح آثار نظر نہیں آ رہے۔دمشق میں امریکی سفارتخانے نے تمام شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ مقامی سیکیورٹی صورتحال پر نظر رکھیں اور سرکاری ہدایات اور ایڈوائزری پر عمل کریں۔مزید معلومات کے لیے امریکی شہری محکمہ خارجہ کی ویب سائٹ اور موبائل ایپ سے سفری الرٹس اور ہنگامی رہنمائی حاصل کر سکتے ہیں۔
کویت میں تاریخ کا سب سے بڑا شہریت فراڈ بے نقاب،ہزاروں تارکین وطن ملک بدر
آئی سی سی میں بھارتی دباؤ مسترد، فائنلز کی میزبانی انگلینڈ کو دے دی گئی
آئی سی سی میں بھارتی دباؤ مسترد، فائنلز کی میزبانی انگلینڈ کو دے دی گئی