واشنگٹن میں نیشنل گارڈ اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعے کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے امیگریشن پالیسی مزید سخت کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے 30 ممالک پر نئی سفری پابندیوں پر غور شروع کر دیا ہے۔

امریکی خبر رساں ادارے بلوم برگ کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ موجودہ سفری پابندیوں کی فہرست کو 19 سے بڑھا کر 30 ممالک تک توسیع دینے پر غور کر رہی ہے۔ اس وقت 12 ممالک پر مکمل جبکہ 7 ممالک پر جزوی پابندیاں عائد ہیں۔محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی کے ایک عہدیدار کا کہنا ہے کہ نئے ممالک کی فہرست جلد جاری کی جائے گی۔ یہ پیش رفت واشنگٹن میں گزشتہ ہفتے نیشنل گارڈ کے دو اہلکاروں پر فائرنگ کے بعد سامنے آئی ہے، جس میں ایک اہلکار ہلاک اور دوسرا شدید زخمی ہوا۔حملہ آور کی شناخت 29 سالہ افغان شہری رحمان اللہ لکانوال کے طور پر ہوئی، جو 2021 میں امریکا پہنچنے سے قبل امریکی افواج کے ساتھ افغانستان میں کام کر چکا تھا۔

واقعے کے بعد صدر ٹرمپ اور ان کے اتحادیوں نے سابق صدر جو بائیڈن کی امیگریشن پالیسی پر شدید تنقید کرتے ہوئے ملک میں داخلے کے قوانین سخت کرنے کا مطالبہ کیا۔ٹرمپ نے مزید اقدامات کا بھی اشارہ دیا ہے، جن میں بعض ممالک سے داخلے پر مکمل پابندی، تارکینِ وطن کی شہریت منسوخ کرنے اور غیر ملکی شہریوں کے لیے وفاقی فوائد روکنے جیسے منصوبے شامل ہیں

سری لنکن صدر کا شہباز شریف سے رابطہ

سندھ، بلوچستان ہائیکورٹس اور سپریم کورٹ میں اہم تقرریوں کی منظوری

یورپی رہنماؤں کی یوکرین کے بغیر امن معاہدے کی تجویز مسترد

Shares: