امریکی حکام نے درجنوں ایرانی شہریوں کو ملک بدر کر دیا ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق یہ افراد آج قطر پہنچیں گے، جہاں سے انہیں براہِ راست پرواز کے ذریعے تہران بھیجا جائے گا۔امریکی حکام کا کہنا ہے کہ بے دخل کیے گئے بیشتر ایرانی غیر قانونی طور پر امریکا میں داخل ہوئے تھے اور امیگریشن قوانین کی خلاف ورزی کے باعث ان کے خلاف کارروائی کی گئی۔ذرائع کے مطابق یہ اقدام واشنگٹن اور تہران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں سامنے آیا ہے۔ ایرانی عہدیداروں نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکا مزید سخت اقدامات کی منصوبہ بندی کر رہا ہے اور تقریباً 400 ایرانی شہریوں کو ملک بدر کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔ ایران نے اسے انسانی حقوق اور بین الاقوامی قوانین کے منافی قرار دیا ہے۔
امریکی امیگریشن اداروں کا مؤقف ہے کہ غیر قانونی طور پر داخل ہونے والے افراد کو ملک بدر کرنا قانون کے مطابق ہے اور اس میں کسی ایک ملک یا قومیت کو نشانہ نہیں بنایا جا رہا۔واضح رہے کہ حالیہ مہینوں میں امریکا اور ایران کے تعلقات مزید کشیدہ ہوئے ہیں اور ماہرین کے مطابق یہ ملک بدری دونوں ممالک کے درمیان جاری تنازع کو مزید بھڑکا سکتی ہے
جنوبی وزیرستان میں انگور اڈہ بارڈر دوبارہ کھل گیا، تجارتی سرگرمیاں بحال
ایل پی جی کی قیمت میں کمی، گھریلو سلنڈر سستا
کراچی میں بارش،علاقے زیرآب، فلائٹ آپریشن متاثر
لندن میں کرپٹو کرنسی اسکینڈل، 5 ارب پاؤنڈ مالیت کے بٹ کوائن ضبط








