کراچی میں واقع امریکی قونصل خانہ کو شہر کے اعلیٰ درجے کے ہوٹلوں کو ہدف بنانے کے خطرے کی اطلاع ملی ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ امریکی حکومت کے اہلکاروں کے لیے کراچی کے اعلیٰ درجے کے ہوٹلوں کے دوروں پر عارضی طور پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، کیوں کہ انہیں خطرے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔

’روئٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق سیکیورٹی الرٹ میں کہا گیا ہے کہ کراچی میں واقع امریکی قونصل خانہ کو شہر کے اعلیٰ درجے کے ہوٹلوں کو ہدف بنانے کے خطرے کی اطلاع ملی ہے کراچی میں امریکی قونصل خانے نے سرکاری امریکی عملے کے ان ہوٹلوں کے دوروں پر عارضی طور پر پابندی لگا دی ہے، وہ بعض اوقات بیرونی ممالک کے مخصوص علاقوں، جیسے کہ سیاحتی مقامات، ہوٹلوں، بازاروں، شاپنگ مالز اور ریستورانوں کو سرکاری امریکی اہلکاروں کے لیے خطرات کی بنیاد پر ممنوع قرار دے دیتا ہے۔

لکی مروت:مارٹر گولا پھٹنے سے پانچ بچے جاں بحق،11 شدید زخمی،حالت تشویش ناک

سیکیورٹی الرٹ میں امریکی حکام کو ان علاقوں اور ہجوم سے دور رہنے، کم پروفائل رکھنے اور ان جگہوں پر چوکنا رہنے کی ہدایت کی گئی ہے جو سیاحوں اور مغربی ممالک کے شہریوں میں مقبول ہیں،محکمہ خارجہ نے اس وقت پاکستان کے لیے سفری ہدایت نامہ جاری کر رکھا ہے، جس میں امریکی شہریوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ دہشت گردی اور ممکنہ مسلح تصادم کے خطرے کے پیش نظر پاکستان کا سفر کرنے سے گریز کریں۔

بھارت کو ایشیائی کھیلوں کی سیاست میں بڑا دھچکہ، پاکستان کی سفارتی فتح

Shares: