امریکی محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی نے اعلان کیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے میانمار (برما) کے شہریوں کے لیے دیا گیا عارضی قانونی اسٹیٹس (TPS) ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
یہ اسٹیٹس منگل کو ختم ہونا تھا، تاہم حکومت نے باضابطہ طور پر اس کی معطلی کا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اس فیصلے پر 60 دن بعد عمل درآمد ہوگا۔وفاقی رجسٹر میں شائع نوٹس کے مطابق میانمار کی موجودہ صورتِ حال کا تفصیلی جائزہ لینے اور متعلقہ اداروں سے مشاورت کے بعد وزیرِ ہوم لینڈ سیکیورٹی نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ برما اب ان شرائط پر پورا نہیں اترتا جن کی بنیاد پر عارضی قانونی اسٹیٹس دیا جاتا ہے۔ اس وقت تقریباً 4 ہزار میانماری شہری اسی اسٹیٹس کے تحت امریکا میں مقیم ہیں۔
میانمار کے لیے اسٹیٹس کو سابق صدر جو بائیڈن کی ڈیموکریٹک انتظامیہ نے مئی 2024 سے نومبر 2025 تک 18 ماہ کے لیے توسیع دی تھی، تاہم ریپبلکن صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عہدہ سنبھالنے کے بعد متعدد ممالک کے شہریوں کے لیے TPS ختم کرنے کی پالیسی اختیار کی ہے، جو ان کی سخت امیگریشن حکمت عملی کا حصہ ہے۔نئے فیصلے کے بعد متعلقہ افراد کے لیے امریکا میں قانونی رہائش برقرار رکھنا مشکل ہو جائے گا
پیپلز پارٹی ذمہ دار اتحادی، بائیکاٹ سیاسی غلطی ہے: عطا تارڑ
گلگت بلتستان حکومت تحلیل، نگراں وزیر اعلیٰ کا اعلان
اسکول چھوڑنے کی بلند شرح،بلوچستان میں ارلی وارننگ سسٹم متعارف








