پاکستان اور امریکا کے درمیان تیل و گیس کے شعبے میں سرمایہ کاری کے حوالے سے مذاکرات ہوئے ہیں۔
حکومتی ذرائع کے مطابق امریکا تیل و گیس کی تلاش کے لیے خشکی اور سمندری ذخائر میں 7 ارب 50 کروڑ ڈالرز کی سرمایہ کاری کر سکتا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے 40 آف شور بلاکس کی بولی کی پیشکش کی ہے، ایک بلاک کے لیے تقریباً 15 کروڑ ڈالرز درکار ہیں، ان بلاکس کی کامیاب بولی پر 6 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری متوقع ہے۔اسی طرح پاکستان نے خشکی پر تیل کے ذخائر کی تلاش کے لیے 23 بلاکس کی بولی دی ہے، ایک بلاک کے لیے 6 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز کی سرمایہ کاری درکار ہے، کامیاب بولی پر تقریباً ڈیڑھ ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری آئے گی۔
ذرائع کے مطابق سمندری ذخائر کے آف شور بلاکس کی بولی 31 اکتوبر کو کھولی جائے گی جبکہ خشکی پر تیل کے ذخائر کے بلاکس کی بولی 10 اکتوبر کو اوپن کی جائے گی۔واضح رہے کہ ترکیش پیٹرولیم کمپنی نے بھی ان بلاکس میں سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔
اگلے 3 روز اہم، 114 نئے رافیل، چین نے ہندوستان کو ٹھینگا دکھا دیا
آذر بائیجان کے اعلیٰ سطحی دفاعی وفد کا ائیر ہیڈ کوارٹرز کا دورہ ،ایئرچیف سے ملاقات