ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار نیوز بریفنگ میں کہا ہے کہ سوڈان میں دہشتگردی کے واقعہ کی مذمت کرتے ہیں.پاک چین دوستی پر لگائے گئے گھناؤنے الزامات کی شدیدمذمت کرتے ہیں.پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ برادرانہ تعلقات ہیں.

ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ مراکش میں کشتی حادثےپر تحقیقات ہورہی ہیں.کشتی حادثے میں بچ جانے والے افرادکی 2پروازوں کے ذریعے پاکستان منتقلی ہورہی ہے. حادثے میں 22 افراد زندہ بچے ہیں۔ باقی لاشوں کی شناخت کا عمل پیچیدہ ہے، مراکش حکومت اس متعلق ہماری مدد کر رہی ہے، یہ ایک نازک معاملہ ہے، اس پر غلط معلومات کا تبادلہ نہیں کر سکتے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں امن مشقوں کاانعقاد ہونے جارہاہے.امن مشقوں کامقصدمیری ٹائم چیلنجزکاسامناکرناہے.پاکستان ون چائنہ پالیسی پر عمل پیراہے.پاکستان جنوبی لبنان سے اسرائیل کے فوجی انخلاء سے انکارکی مذمت کرتاہے.مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں کاسلسلہ جاری ہے.پاکستان کشمیریوں کی جدوجہدآزادی کی حمایت جاری رکھے گا.مسئلہ کشمیراقوام متحدہ کی قراردادوں اورکشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل ہوناچاہئے

ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں دہشتگردی کے واقعات میں دہشتگرد وہی اسلحہ استعمال کررہے ہیں جو امریکی افغانستان میں چھوڑ کر گئے تھے،

صحافی خالد محمود نے ترجمان دفتر خارجہ سے سوال کیا کہ امریکی صدر کی تقریب حلف برداری کے موقع پر وزیرخارجہ کی بجائےوزیر داخلہ نےامریکہ کا دورہ کیوں کیا؟وزیر داخلہ اپنا کام چھوڑ کر خارجہ امور کیوں دیکھ رہے ہیں؟جس پر ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ وزارت داخلہ کا بیان واضح ہےوزیر اعظم جس وزیر کو جہاں بھیجنا چاہیں بھیج سکتے ہیں،

امریکی بزنس مینز کے پاکستان کے دورے پر ایک سوال کے جواب میں ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ امریکہ کے ساتھ معاشی سطح پر تعلقات مزید بڑھانا چاہتے ہیں۔ دورہ کرنے والے اچھے کاروبار ی افراد ہیں، ان کا دورہ دفتر خارجہ کے ذریعے نہیں ہوا، یہ ایک نجی دورہ ہے سرمایہ کار پاکستان آتے رہتے اس میں کوئی غیر معمولی بات نہیں، مزید تفصیلات کے لیے ایس آئی ایف سی سے رابطہ کریں،امریکا نے 90 روز کے لیے امدادی پروگرام روکے ہیں تاکہ کارکردگی کا جائزہ لیا جا سکے، امید ہے کہ یہ امدادی پروگرام جلد دوبارہ شروع ہو جائیں گے۔

بیرون ملک بھیک مانگنے پر سزا کا بل سینیٹ میں پیش

میٹا امریکی صدر ٹرمپ کو 25 ملین ڈالر دینے کیلئے تیار

Shares: